سوال: رومن میں قرآنی آیات لکھنامنع ہے اس کی وجہ کیا ہے؟
جواب: قرآن مجیدکی آیات کوعربی زبان کے علاوہ رومن یاکسی بھی دوسری زبان میں لکھناجائز نہیں کیونکہ عربی کوانگریزی میں لکھنے کی صورت میں بعض حروف مثلاًسین،صاد،ثاء میں اسی طرح ق اور ک میں ز،ذ،ظ میں فرق بالکل نہ ہوسکے گا اس طرح کہ عربی میں لفظ ’’ح ‘‘اور ’’ھ ‘‘کے لئے انگلش میں فقط ایک ہی لفظ’’H ‘‘استعمال کیاجاتاہے اسی طرح لفظِ’’س،ص‘‘اور’’ث‘‘کے لئے انگلش میں لفظ ’’S‘‘کا استعمال ہوتاہےاوراکثرمقامات پراس تفاوت کی بناء پرعربی معنی میں ہی تبدیلی لازم آئے گی جوکہ جائزنہیں لہذا قرآن کوعربی میں ہی لکھنااورپڑھنالازم ہے۔