سوال: جب اس بات پر ایمان ہے کہ رزق ملے گا، تو رزق کی تلاش کرنا کیوں ضروری ہے؟
جواب: رزق حلال کی طلب ،اللہ تعالیٰ پر توکل کےمنافی نہیں کہ اسباب کا چھوڑ دینا توکل نہیں بلکہ توکل یہ ہے کہ اسباب اختیار کر نے کے بعد اس کا نتیجہ اللہ تعالیٰ کے سپر کر دے یعنی اس کی تکمیل اور حصول میں اسباب پر بھروسہ نہ کرے بلکہ اللہ تعالیٰ کی مدد،اس کی تائید اور اس کی حمایت پر بھروسہ کرے۔