رزاق نام رکھنا کیسا؟

  کچھ لوگوں کا نام رزاق رکھ  دیا جاتاہےلوگ انہیں حاجی رزاق ،محمد رزاق وغیرہ کہہ کر بلاتے ہیں  ،کیا ان ناموں کے ساتھ بلاناجائز ہے  ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   صرف  رزاق  نام رکھنےاور انہیں  حاجی رزاق یامحمد رزاق  کہہ کر پکارنے کی شرعا  اجازت نہیں ہے کیونکہ یہ اللہ عزوجل کے  ان صفاتی ناموں میں سے ہے جو اللہ عزوجل کے ساتھ خاص ہیں  لہذا عبدالرزاق نام رکھاجائے اور عبدالرزاق ہی پکاراجائے ۔جہاں یہ خدشہ ہوکہ عبدالرزاق نام رکھنے کے باوجودلوگ ،لفظ "عبد”کے بغیرصرف رزاق وغیرہ ہی پکاریں گے تووہاں یہ نام رکھاہی نہ جائے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے