سوال: مجھ کو رات پڑھائی کرتے ہوئے دیر ہو جاتی ہے، تو کیا میں فجر کی نماز گھر میں پڑھ سکتا ہوں؟
جواب: جماعت واجب ہو، تو رات دیر تک پڑھائی کرتے رہنا جماعت چھوڑنے کا عذر نہیں ہے ،لہٰذاپڑھائی جلد ختم کریں تاکہ صبح باجماعت نماز فجر ادا کرسکیں ،ورنہ جماعت چھوڑنے کی وجہ سے گنہگار ہوں گے ۔
بہار شریعت میں ہے:”عاقل، بالغ، حر، قادر پر جماعت واجب ہے، بلاعذر ایک بار بھی چھوڑنے والا گنہگار اور مستحق سزا ہے اور کئی بار ترک کرے، تو فاسق مردود الشہادۃ۔ “(بہار شریعت، جلد01، صفحہ582، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم