سوال:قوالی سننا کیسا ہے؟
جواب: مروجہ قوالی سنناناجائزوگناہ ہے ،کیونکہ یہ ڈھول، طبلہ،مزامیر،موسیقی اورآلات لہوولعب کے ساتھ گائی جاتی ہے جن کا بجانا اور سننا ناجائز ہے اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کواللہ عزوجل نے آلات موسیقی کوتوڑنے کاحکم دیاہےجیسا کہ حدیث مبارکہ میں ہے: حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:بیشک میرے رب نے مجھے تمام جہانوں کےلئے رحمت بناکر مبعوث فرمایا ہے اور مجھے تمام جہانوں کےلئے ہدایت بنا کر بھیجا ہے اورمیرے رب نے مجھے آلات موسیقی (گانے باجے کے آلات) توڑنے کا حکم دیا ہے۔
(مشکوۃ شریف،،ج2،ص328،مطبوعہ لاہور)