سوال: کیاقریشی کو زکوۃ دے سکتے ہیں ؟
جواب: قبیلہ قریش میں سے صرف ہاشمی افراد یعنی اولادِ علی، اولاد عباس، اولادِ جعفر، اولاد عقيل، اولادِ حارث بن عبد المطلب کو زکوٰ ۃ نہیں دے سکتے ۔ان کے علاوہ قبیلہ قریش کے دیگرافراد کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے یونہی پاک وہندمیں جن لوگوں کو قصاب پیشہ کی وجہ سے قریشی کہا جاتا ہے، انہیں بھی زکٰوۃ دینے میں حرج نہیں جبکہ وہ شرعی فقیرمستحق زکٰوۃ ہوں ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم