سوال :قربانی واجب ہونے کی شرائط کیاہیں؟
جواب:قربانی واجب ہونے کے لئے درج ذیل شرا ئط ہیں۔
1:مسلمان ہونا(خواہ مردہویاعورت)،2:مقیم ہونا(یعنی مسافر نہ ہو)،
3:آزادہونا(یعنی غلام نہ ہو)4:مالک نصاب ہونا۔(جیساکہ اوپرگزرا)
5:بالغ ہونا(کیونکہ نابالغ پرقربانی واجب نہیں )۔
بہارِ شریعت میں ہے:
’’قربانی واجب ہونے کی شرائط یہ ہیں:
(۱)اسلام یعنی غیر مسلم پر قربانی واجب نہیں۔
(۲)اقامت یعنی مقیم ہونا،شرعی مسافرپرقربانی واجب نہیں۔
(۳)تونگری یعنی مالک نصاب ہونایہاں مالداری سے مرادوہی ہے جس سے صدقۂ فطر واجب ہوتاہے،وہ مرادنہیں جس سے زکوٰۃ واجب ہوتی ہے۔
(۴)حریت یعنی آزادہوناجوآزادنہ ہواس پرقربانی واجب نہیں کہ غلام کے پاس مال ہی نہیں لہذاعبادت مالیہ اس پرواجب نہیں۔
مردہونااس کے لئے شرط نہیں۔عورتوں پرواجب ہوتی ہے جس طرح مردوں پرواجب ہوتی ہے۔
(۵)اس کے لئے بلوغ شرط ہے یانہیں اس میں اختلاف ہے اورنابالغ پر واجب ہے توآیاخوداس کے مال سے قربانی کی جائے گی یااس کاباپ اپنے مال سے قربانی کرے گا۔ظاہر الراویہ یہ ہے کہ نہ خودنابالغ پرواجب ہے اورنہ اس کی طرف سے اس کے باپ پرواجب ہے اوراسی پرفتوی ہے۔‘‘
(ماخوذازبہار شریعت ،ج3،ص 332 )
اوردرمختارمیں نابالغ پرقربانی واجب نہ ہونے کے بارے میں لکھاہے:
’’وھو المعتمد لما فی متن مواھب الرحمٰن من انہ اصح مایفتٰی بہ‘‘
یعنی اورنابالغ پر قربانی واجب نہ ہونے کاقول ہی معتمدہے بوجہ اس بات کے جومواہب الرحمٰن کے متن میں موجودہے یعنی کہ یہی قول صحیح ہے جس پر فتویٰ ہے۔
(درمختار مع تنویر الابصار،ج9،ص458)
فتاوی رضویہ میں ہے:
’’نابالغ اگر چہ کسی قدر مالدار ہو نہ اس پر قربانی ہے نہ اس کی طرف سے اس کے باپ وغیرہ پر‘‘۔
(فتاوی رضویہ،ج20،ص369)
Tags قربانی کا حکم کیا ہے قربانی کس کپر واجب ہے قربانی کی شرائط کیا ہیں قربانی کی کتنی شرائط ہیں قربانی واجب ہونے کی شرائط کیا کیا ہیں قربانی واجب ہونے کی شرائط کیاہیں؟