سوال: ذبح سے قبل اگرقربانی کی اُون کاٹ لی یادودھ دوھ لیاتوکیاکیاجائے ؟
جواب: ذبح سے قبل اگر قربانی کے جانورکی اُون کاٹ لی یادودھ دوھ لیاتواسے صدقہ کردیاجائے۔
بہارِ شریعت میں ہے:
’’ اگر اس نے اون کاٹ لی یا دودھ دوہ لیا تو اسے صدقہ کر دے‘‘۔
(بہارِ شریعت ،ج3،حصہ 15،ص347)
(قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی)