سوال:قربانی کرتے وقت اگرجانور کے اچھلنے کودنے کی وجہ سے کوئی عیب پیداہوجائے توکیااس جانورکی قربانی بھی نہیں ہوگی؟
جواب:قربانی کرتے وقت جانور اچھلاکوداجس کی وجہ سے عیب پیداہوگیایہ عیب مضرنہیں یعنی قربانی ہوجائے گی اوراگراچھلنے کودنے سے عیب پیداہوگیااوروہ چھوٹ کربھاگ گیااورفوراًپکڑکرلایاگیااورذبح کردیاگیاجب بھی قربانی ہوجائے گی۔
(بہارشریعت،ج3،حصہ15،ص342)
دُرمختارمیں ہے:
’’ولا یضر تعیبھا من اضطرابھا عند الذبح‘‘
اوراسکا(یعنی قربانی کے جانورکاذبح کے وقت کودنے سے عیب دارہونا نقصان نہیں دیتا(یعنی قربانی ہوجائے گی)۔
(دُرمختار ،ج 9،ص471)
(قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی)