سوال: ذبح سے پہلے قربانی کے جانورکی اُون استعمال کرنے کاکیاحکم ہے؟
جواب:قربانی سے پہلے جانورکی اُون سے انتفاع بھی مکروہ ہے ۔
تنویرالابصارودرمختارمیں ہے:’’
’’وکرہ جزصوفھا قبل الذبح لینتفع بہ‘‘
یعنی ذبح سے پہلے نفع لینے کے لئے جانورکی اُون کاکاٹنامکروہ ہے۔
( دُرمختار ،ج9،ص475)
بہارِ شریعت میں ہے:
’’ذبح سے پہلے قربانی کے جانور کے بال اپنے کسی کام کے لئے کاٹ لینا یا اس کا دودھ دوہنا مکروہ و ممنوع ہے‘‘۔
(بہارِ شریعت ،ج3،حصہ 15،ص347)
(قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی)