سوال: جانور ذبح کرتے وقت جو بہتاہوا خون نکلتا ہے ،کیا وہ ناپاک ہوتا ہے؟
جواب:جانور ذبح کرتے وقت جوبہتاہوخون نکلتاہے وہ ناپاک ہوتاہے ۔
اللّٰہ تبارک وتعالی ارشاد فرماتا ہے:
"قُلْ لَّاۤ اَجِدُ فِیْ مَاۤ اُوْحِیَ اِلَیَّ مُحَرَّمًا عَلٰى طَاعِمٍ یَّطْعَمُهٗۤ اِلَّاۤ اَنْ یَّكُوْنَ مَیْتَةً اَوْ دَمًا مَّسْفُوْحًا اَوْ لَحْمَ خِنْزِیْرٍ فَاِنَّهٗ رِجْسٌ رَّحِیْمٌ(۱۴۵)”
ترجمہ:تمفرماؤ :میری طرف جو وحی کی جاتی ہے اس میں کسی کھانے والے پر میں کوئی کھانا حرام نہیں پاتا ،مگر یہ کہ مردار ہو یا رگوں میں بہنے والا خون ہویا سور کا گوشت ہو ،کیونکہ وہ ناپاک ہے۔ (پارہ 8،سورۃ الانعام،آیت145)
بہارِشریعت میں ہے:
’’خشکی کے ہر جانور کا بہتا خون مردار کا گوشت اور چربی……یہ سب نجاستِ غلیظہ ہیں ۔‘‘(بہارِ شریعت،ج1،ص390تا391)
(قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی)