سوال:قربانی کسے کہتے ہیں؟
جواب:قربانی کالغوی معنی بیان کرتے ہوئے صاحبِ بنایہ کچھ یوں لکھتے ہیں:
’’والاضحیۃ فی اللغۃ اسم ما یذبح فی یوم الاضحی‘‘
ترجمہ:اضحیہ یعنی قربانی لغت میں ہراس چیز کانام ہے جس کوقربانی کے دن میں ذبح کیاجائے۔ (البنایہ فی شرح الھدایہ،ج11،ص03)
اورشرعی اعتبارسے مخصوص جانورکومخصوص دن اورمخصوص وقت میں بہ نیتِ تقرب(یعنی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قرب حاصل کرنے یانیکی کی نیت سے)ذبح کرناقربانی کہلاتاہے۔
درمختارمیں ہے:
’’ذبح حیوان مخصوص بنیۃ القربۃ فی وقتِ مخصوص‘‘
یعنی مخصوص جانورکومخصوص وقت میں بنیتِ تقرب ذبح کرنا۔
(درمختار،ج9،ص519)
فتاوی عالمگیری میں ہے:
’’وھی فی الشرع لحیوان مخصوص بسن مخصوص یذبح بنیۃ القربۃ فی یوم مخصوص عندوجودشرائطھاوسببھا‘‘
یعنی شریعت میں قربانی ایک خاص عمرکے مخصوص جانورکانام ہے جسے اس کے اسباب وشرائط پائے جانے کے وقت مخصوص دن میں اللہ تعالیٰ کاقرب حاصل کرنے کی نیت سے ذبح کیاجاتاہے۔
(عالمگیری ،ج5،ص291)
Tags قربانی کا کیا حکم ہے قربانی کس کی سنت ہے قربانی کسے کہتے ہیں؟ قربانی کیا ہے قربانی کے مسائل