سوال: کتنا مال ہو تو قربانی لازم ہوگی؟
جواب: جس شخص کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی ہو یا سونا چاندی نصاب سے کم ہوں،لیکن جس قدرہیں،ان دونوں کوملاکریاسونے یاچاندی کو کسی دوسرے مال کے ساتھ ملاکر،اُن دونوں کی مجموعی قیمت عیدالاضحی کے ایام میں ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابرہو،یوں ہی حاجتِ اصلیہ(یعنی وہ چیزیں جن کی انسان کوحاجت رہتی ہے،جیسے رہائش گاہ،خانہ داری کےوہ سامان جن کی حاجت ہو،سواری اورپہننے کے کپڑے وغیرہ ضروریاتِ زندگی)سے زائد اگرکوئی ایسی چیزمِلکیت میں ہو ، جس کی قیمت تنہا یا سونے یا چاندی کے ساتھ ملاکرساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابرہو،تووہ نصاب کامالک ہےاوراُس پر قربانی کی دیگر شرائط پائے جانے پر قربانی واجب ہے۔