سوال: جس شخص پرایک سے زائدگزشتہ قربانیاں لازم ہوں مثلاً5 قربانیاں لازم ہوں توگائے میں 5 حصے شامل کر لینے سے یہ( قربانی ) بری الذمہ ہوجائے گا؟
جواب: جس پر قربانی لازم ہو اور وہ قربانی نہ کرے اور قربانی کے دن گزر جائیں تو اس پر ایک ایسی بکری کی قیمت صدقہ کرنالازم ہے جو بکری قربانی کو کفایت کرے اور جس نے ایک سے زائد جتنی قربانیاں نہیں کی مثلاً5 مرتبہ اس پر قربانی لازم ہوئی اس نے نہ کی تو اس پر 5 بکریوں کی قیمت صدقہ کرنالازم ہے،گائے میں 5حصے شامل کر لینے سے بری الذمہ نہیں ہوگااور اس نے قربانی لازم ہونے کے باوجود بلاعذر شرعی قربانی نہ کی ، اس کی توبہ کرنا بھی لازم ہے۔