قیامت سے پہلے آنے والے بارہ قریشی خلفاء کے حوالے سے وضاحت

سوال: بارہ خلفا جو قریش سے ہوں گے اور قیامت تک بارہ پورے ہوں گے، ان کےنام وغیرہ کے متعلق تفصیل سے بتا دیں ؟

جواب: ان 12 میں سے 9کی توتعیین ہے ،بقیہ 3 کی تعیین پرکوئی یقین نہیں ۔ان کی تعیین اللہ تعالی اوراس کےرسول صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کےعلم میں ہے ۔

ان میں سے 9کی تفصیل یہ ہے کہ :

ان میں سے 8توگزرچکے اوروہ یہ ہیں :”حضرات صدیق اکبر ، فاروق اعظم ، عثمان غنی، علی مرتضٰی، حسن مجتبی، امیر معاویہ ، عبداﷲ بن زبیر ، عمر بن عبدالعزیز۔رضی اللہ تعالی عنہم۔”

       اورایک باقی ہیں ،اوروہ ہیں  ،حضرت امام مہدی رضی اللہ تعالٰی عنہ۔

      امام اہل سنت ، مجدد دین و ملت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن سے اسی بارے میں سوال ہوا تو آپ علیہ الرحمہ نے جوابا فرمایا: ’’ اس سے مراد وہ خُلفاء ہیں کہ والیانِ اُمّت ہوں اور عدل و شریعت کےمطابق حکم کریں، ان کا متصل مسلسل ہونا ضرور نہیں۔ نہ حدیث میں کوئی لفظ اس پر دال ہے، اُن میں سے خلفائے اربعہ وامام حسن مجتبی و امیر معاویہ و حضرت عبداللہ بن زبیر و حضرت عمر بن عبدالعزیز معلوم ہیں اور آخر زمانہ میں حضرت سیدنا امام مہدی ہوں گے۔ رضی اللہ تعالٰی عنہم اجمعین ۔ یہ نو ہوئے باقی تین کی تعیین پر کوئی یقین نہیں۔ ‘‘(فتاوی رضویہ ، ج27، ص 51، رضا فاؤنڈیشن ،لاہور )

      مزید ایک مقام پر فرماتے ہیں :’’ ان میں سے آٹھ گزرگئے صدیق اکبر ، فاروق اعظم ، عثمان غنی، علی مرتضٰی، حسن مجتبی، امیر معاویہ ، عبداﷲ بن زبیر، عمر بن عبدالعزیز، اور ایک یقیناً آنے والے ہیں، حضرت امام مہدی رضی اللہ تعالٰی عنہم اجمعین باقی تین کی تعیین اﷲ و رسول کے علم میں ہے۔‘‘(فتاوی رضویہ ، ج29، ص 219، رضا فاؤنڈیشن ، لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے