قیامت کے دن ماں کے نام سے پکارا جائے گا یا باپ کے نام سے؟

سوال: قیامت کے دن  ما ں کے نام سے پکاراجائے گایاباپ کے نام سے؟

جواب:  اس سوال کاجواب دیتےہوئےمفتی خلیل خان برکاتی علیہ الرحمۃ ارشادفرماتےہیں: "امام احمداورابوداؤدنےابودرداء رضی اللہ عنہ سےروایت کی کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاکہ قیامت کےدن تم کوتمہارےباپوں کےنام سےپکاراجائےگا،لہذااچھےنام رکھو،اوراعلی حضرت فاضل بریلوی قدس سرہ العزیز نےفرمایاکہ روزقیامت شان ستاری جلوہ فرمائےگی،اورلوگ اپنی ماؤں کی طرف نسبت کرکےپکارےجائیں گے(احکام شریعت 2)۔لہذایہ کہاجائےگابروزقیامت بعض مقامات پر،اولادکوباپ کی طرف نسبت کرکےبلایا جائےگا،جہاں مقصود،اولادکےنسب کی شہرت ہو،اوربعض مقامات پرماں کی طرف نسبت کرکے پکارا جائےگا،جہاں شان ستاری ،ماں کےجرم کو،لوگوں سےچھپاناچاہےگی تاکہ وہاں کسی کے روبرو،ماں یااس کی اولادکی فضیحت ورسوائی نہ ہو۔ہوسکتاہےکہ یہ داخلہء جنت کے بعد ہو، اوروہ میدان محشرمیں۔” (فتاوی خلیلیہ،ج03،ص173. 174،مطبوعہ:ضیاء القرآن)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے