سوال: اگر کوئی اللہ کی قسم کھا ئے کہ یہ کام نہیں کرنا پھر وہ قسم ٹوٹ جائے تو کیا کرنا ہوگا؟
جواب:اگر اللہ کی قسم کھا کرتوڑ دی تو اس کا کفارہ دینا ہوگا اور بلاعذر شرعی قسم توڑی تو توبہ بھی کرنا ہوگی ،قسم کا کفارہ دس مسکینوں کو دو وقت کا کھانا یا کپڑے دینا ہے(ان کے پیسے بھی دے سکتے ہیں)اور اگر ایسا نہ کر سکیں تو تین روزے رکھیں۔