سوال: پیشاب کے بعد قطرے آجائیں تو کیا کیا جائے اور کیا اس سے بندہ ناپاک ہوجائے گا؟
جواب: پیشاب کے بعد جس کو یہ احتمال ہو کہ کوئی قطرہ باقی رہ گیاہے یا پھر آئے گا اس پر اِستِبرا (یعنی پیشاب کرنے کے بعد ایسا کام کرنا کہ اگر قطرہ رُکا ہو تو گِر جائے) واجب ہے،اور یہ استبراء ٹہلنے سے یا زمین پرزور سے پاؤں مارنے یا دہنے پاؤں کو بائیں اور بائیں کو دہنے پر رکھ کر زور کرنے یا بلندی سے نیچے اترنے یا نیچے سے بلندی پر چڑھنے یا کھنکارنے یا بائیں کروٹ پر لیٹنے سے ہوتا ہے اور استبرا اس وقت تک کرے کہ دل کو اطمینان ہوجائے۔
اورجہاں تک پیشاب کے قطرے لگنے کی جگہ کو پاک کرنے کا سوال ہے، تو اس کا حکم یہ ہے کہ اگر ناپاکی درہم کے برابریا درہم سے زیادہ لگی ہے توکپڑوں یاجسم کوپاک کئے بغیرنمازپڑھناجائزنہیں ہے،ہاں اگردرہم سے کم ہوتونماز اگرچہ ہوجائے گی لیکن پھر بھی بہتر یہی ہے کہ پاک کرکے نماز ادا کرے۔