پنجاب سے کراچی جاتے ہوئے حیدرآباد میں قصر نماز پڑھنا

سوال:  میں صوبہ پنجاب سے کراچی آنے کے لئےہزارہ ایکسپریس ٹرین میں سفر کرتا ہوں، وہ رات کو تقریباً بارہ بجے کراچی پہنچتی ہےجہاں میرا پندرہ دن سے بھی زیادہ ٹھہرنے کا ارادہ ہے ۔توکیا میں حیدرآباد میں عشا کی قصر نماز پڑھ سکتا ہوں؟

جواب:  جب آپ شرعی مسافر ہیں یعنی کم از کم بانوے کلو میٹر  یا اس سے زائد  کے سفر کے  ارادے سے اپنے شہر کی حدود سے نکل گئے ہیں تو آپ پر قصر کے احکام نافذ ہوجائیں گے، اور یہ احکام اس وقت تک لازم رہیں گے جب تک آپ دوبارہ  اپنے شہر کی حدود میں داخل نہ ہوجائیں یا کہیں پر پندرہ دن یا اس سے زائد اقامت کی نیت نہ کرلیں، لہٰذا جب آپ شرعی مسافر ہوں اور کراچی آرہے ہوں تو راستے میں حیدرآباد  میں نماز کے لئے رکے، تو  وہاں چار رکعت والی نماز قصر ہی پڑھنی ہوگی۔البتہ اگر وہاں کسی مقیم امام کے پیچھے نماز  پڑھیں، تو اب اس کی اتباع میں مکمل نماز پڑھنی ہوگی، اور اگر نماز پہلے ادا نہیں کی تھی اور کراچی شہر کی حدود  میں پہنچ کرمثلاً 12 بجے  اسی وقت کی عشاء کی نماز پڑھتے ہیں ،تو مکمل پڑھنی ہوگی ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے