سوال: روزے کی حالت میں گلے میں پانی کی قے آئے توکیا اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا ؟
جواب: قے آنے پرروزہ ٹوٹنے کے بارے میں حکم شرعی یہ ہے کہ روزے کی حالت میں قے منہ بھر سے کم ہوتو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا،اگر قے منہ بھر ہو تواس سے روزہ ٹوٹنے کے لئے دو شرطیں ہیں (1) قصداً منہ بھر قے کرنایا بلاقصدہونے والی منہ بھر قے کوقصداً واپس لوٹانا۔ (2)روزہ یاد ہونا۔بیک وقت ان دونوں شرطوں کاپایاجانالازمی ہے اگران میں سے ایک شرط بھی مفقود ہوگئی یعنی نہ پائی گئی تو روزہ نہیں ٹوٹے گا۔