سوال: اسلامی بہن چھت پر نماز پڑھ سکتی ہے؟
جواب: اسلامی بہن کا چھت پر نماز پڑھنا جائز ہے جبکہ یہاں کسی غیر محرم کی نظر نہ پڑتی ہو، البتہ اس کے لئے کمرے میں نماز پڑھنا بہتر ہے۔
چنانچہ حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے راویت کہ سرکارصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا عورت کا دالان میں نماز پڑھنا صحن میں پڑھنے سے بہتر ہے اور کوٹھری میں دالان سے بہتر ہے۔
(ابواداؤد، جلد نمبر1،صفحہ نمبر196،دارالکتب العلمیہ بیروت)