سوال: oral sex کا کیا حکم ہے؟
جواب: oral sex (میاں بیوی کاایک دوسرے کی شرمگاہ کومنہ میں لینا)ناجائزو ممنوع ہے، ایسا کرنے والوں پر توبہ کرنالازم ہے ۔میاں،بیوی آپس میں ایک دوسرے کی شرمگاہ کوچھوتو سکتے ہیں،لیکن چومنے،چوسنے یامنہ میں لینے کی ہرگزہرگزاجازت نہیں کہ شوہر اگرچہ بیوی کے سر سے لے کر پاؤں تک جہاں چاہے لطف اندوز ہو سکتاہے مگرجس کام سے شریعت نے منع کیاہے وہ اپنی بیوی سے بھی نہیں کرسکتا،کیونکہ اسلام ایک پاکیزہ اورصاف ستھرادین ہونے کے ساتھ ساتھ فطرت اورعقل سلیم کے عین مطابق ہے اور ناپاکی کے راستے کومنہ میں لینا فطرِسلیمہ کے خلاف ہے۔ اورہروہ کام جوفطرِسلیمہ کے خلاف ہومسلمان پرلازم ہے کہ وہ اس سے دوررہے اوربچے۔