oral sex کا اسلام میں کیا حکم ہے ،اگر کر لیا ہے تو اس کی تلافی کیسے ہوگی؟

سوال: oral sex کا اسلام میں کیا حکم ہے ،اگر کر لیا ہے تو اس کی تلافی کیسے ہوگی؟

جواب: oral sex (میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ کو منہ میں لینا )ناجائزو ممنوع ہے، ایسا کرنے والوں پر توبہ کرنالازم ہے اور توبہ ہی اس کا کفارہ ہے ۔میاں،بیوی آپس میں ایک دوسرے کی شرمگاہ کو چھوتو سکتے ہیں ،لیکن چومنے،چوسنے یامنہ میں لینے کی ہرگزہرگزاجازت نہیں کہ شوہر اگرچہ بیوی کے سر سے لے کر پاؤں تک جہاں چاہے لطف اندوز ہو سکتا ہے مگر جس کام سے شریعت نے منع کیا ہے وہ اپنی بیوی سے بھی نہیں کرسکتا،کیونکہ اسلام ایک پاکیزہ اورصاف ستھرادین ہونے کے ساتھ ساتھ فطرت اور عقل سلیم کے عین مطابق ہے اور ناپاکی کے راستے کومنہ میں لینا فطرِسلیمہ کے خلاف ہے اور شہوت کے وقت ان مقامات کا ناپاک رطوبت سے خالی ہونا ،نادر ہے اورہروہ کام جوفطرِسلیمہ کے خلاف ہومسلمان پرلازم ہے کہ وہ اس سے دوررہے اوربچے۔

(دعوت اسلامی)

بزرگوں کو جھک کر سلام کرنا کیسا ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے