سوال: میاں بیوی میں جدائی ہوگئی ان کاایک بچہ تھا4 سے 5 مہینے کاان کی دوسری جگہ شادی ہوگئی،دونوں کی دوسری شادی سے بھی اولاد ہوگئی تواب کس اولاد کا زیادہ حق ہے؟
جواب: میاں بیوی کی جدائی سے والدین پر بچے کےحقوق میں کوئی فرق نہیں آتا ،اسی طرح ایک بچے کے بعد کوئی دوسرا بچہ(خواہ پہلے رشتے سے ہویا دوسرے رشتے سے ) پیدا ہوجائے ،تو بھی پہلے بچے کے حقوق میں کوئی فرق نہیں آتا،سب بچوں کے حقوق برابرہی رہتے ہیں کسی کا کم یا زیادہ نہیں ہوتا۔