سوال:اوجھڑی اگرخودنہیں کھاسکتے توپھرکسی غیرمسلم کودے دی جائے توکیساہے؟
جواب:دے سکتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں۔
فتاوی رضویہ میں ہے:
’’آنت کھانے کی چیزنہیں پھینک دینے کی چیزہے وہ اگرکافرلے جائے یاکافرکودی جائے توحرج نہیں:
"اَلْخَبِیْثٰتُ لِلْخَبِیْثِیْنَ وَ الْخَبِیْثُوْنَ لِلْخَبِیْثٰتِۚ-"
ترجمہ:گندیاں گندوں کے لئے اورگندے گندیوں کے لئے۔(پ18،سورۃ النور،آیت26) (فتاوی رضویہ ،ج20،ص457)
(قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی)