سوال: بچی کا نام ” نور طیبہ ” رکھنا کیسا ہے ؟
جواب: بچی کا نام ” نور طیبہ ” رکھنا جائز ہے۔ لیکن بہتر یہ ہے کہ ازواج مطہرات یا صحابیات یادوسری نیک خواتین میں سے کسی کے نام پر نام رکھاجائے کہ نیکوں کے نام پرنام رکھنے کی حدیث پاک میں ترغیب دلائی گئی ہے اورامیدہے کہ اس سے نیکوں کی برکات بچی کوملیں گی۔ حدیث مبارک میں نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:” تسموا بخیارکم”یعنی اپنے اچھوں کے نام پر نام رکھو۔(کنز العمال،جلد16، صفحہ 423،مؤسسۃ الرسالۃ)
نوٹ: اچھے ناموں کے متعلق معلومات کے کے لئےمکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ رسالہ "نام رکھنے کے احکام"کا مطالعہ کریں،اس میں اچھے نام بھی موجود ہیں ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم