نمازی کے سامنے جوتے رکھے ہوں تو نماز کا حکم

سوال:  کیا دورانِ نماز جوتے نمازی کے آگےپڑے ہوں،تواس صورت میں نماز پڑھنے والے کی نماز ہوجائے گی؟

جواب: جی ہاں! پوچھی گئی صورت میں نماز پڑھنے والے کی نماز ہوجائے گی، مگر دورانِ نماز جوتے سامنے  یا نمازی کی سیدھی طرف نہیں رکھنے چاہئیں اور  رکھ دیں تو چادر وغیرہ سے ڈھانپ دیے جائیں یا کسی ڈبے وغیرہ میں اس طرح رکھے جائیں کہ نظر نہ آئیں۔

   فتاوی امجدیہ میں ہے:”جوتے سامنے یا مصلی(یعنی نمازی) کے دائیں جانب  نہ رکھیں اور اگر سامنے رکھ دے تو اسے رومال وغیرہ سے چھپا دے۔“(فتاوی امجدیہ،جلد1،صفحہ265،مکتبہ رضویہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

لوگوں کو نماز فجر کے لیے جگانا

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے