سوال: نمازی کے آگے سے عورت گزر جائے تو کیا نماز ٹوٹ جاتی ہے؟
جواب: اگرکوئی شخص مکان یاچھوٹی مسجدمیں نمازپڑھ رہاہواوراس کےآگےکوئی آڑ(یعنی سترہ کی مقدارکوئی چیز)نہ ہوتودیوارِقبلہ تک نمازی کےآگےسےگزرناجائزنہیں ہے، لہذا اس سے اجتناب کیا جائے اور اگر کوئی مرد یا عورت نمازی کے آگے سے گزر جائے تو اس سے نمازی کی نماز نہیں ٹوٹے گی،ہاں گزرنے والاگنہگارہوگا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم