میں نمازی بنناچاہتاہوں لیکن میرا دل نماز میں نہیں لگتا اس کے لئے میں کیا کروں ؟

سوال:  میں نمازی بنناچاہتاہوں لیکن میرا دل نماز میں نہیں لگتا اس کے لئے میں کیا کروں ؟

جواب: نمازمیں دل لگے یانہ لگے ایک بالغ مسلمان مردہویاعورت ان پرنمازپڑھنافرض ہے بغیرکسی شرعی عذرکے نمازقضاکرناجائزنہیں ۔ہاں جہاں تک معاملہ دل نہ لگنے کاہے تواس کی کئی وجوھات ہوسکتی ہیں مثلابندے کا گناہ کے کام کرناہے،کہ گناہ کرنے سے دل سیاہ ہوتا ہے ،گناہ عبادت کی لذت کوختم کر دیتا ہے،لہذا آپ اپنا جائزہ لیں کہ کہیں آپ کسی گناہ میں ملوث تو نہیں ؟اگر کوئی گناہ آپ سے سرزد ہو رہاہے تو فوراً اسے چھوڑ کر اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں سچی توبہ کرلیں ،یونہی عبادت میں دل نہ لگنے کی ایک وجہ برے لوگوں کی صحبت بھی ہے اگر آپ کی صحبت ایسے لوگوں کے ساتھ ہے جو گناہ کے کام کرتے ہیں یا نماز، روزے کا خیال نہیں رکھتے تو فوراً ایسے لوگوں کی صحبت سے دور ہو جائیں ۔

مزید یہ کہ اگر آپ عبادت اور نیک اعمال پر استقامت چاہتے ہیں تو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ہو کر مدنی قافلوں کے مسافر بنیں ،گناہ بھرے چینل دیکھنے کی بجائے مدنی چینل دیکھنے کامعمول بنائیں ،اللہ تعالٰی نے چاہا تو اس سے  آپ کو دین و دنیا کا فائدہ ہوگا۔

روزے کی حالت میں آنکھ میں کاجل لگانے سے روززہ ٹوٹ جاتا ہے؟

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے