نماز میں تسبیحات بلند آواز سے پڑھنے کا حکم؟

سوال:  کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہماری مسجد میں بسلسہ محرم الحرام ایک محفل سجائی گئی ،اور محفل کے بعد امام صاحب نے باجماعت نماز تسبیح پڑھائی ،اور ہر جگہ تسبیح قراءت کی طرح بلند آواز سے پڑھی ،کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کرنے سے نماز نہیں ہوئی ،لہذا اس نماز کو دوبارہ پڑھنا چاہئے ،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ ایسا کرنے سے نماز ہوئی یا نہیں ؟

 
 

 جواب: صورت ِ مسئولہ میں امام صاحب کو تسبیحات بلند آواز سے نہیں پڑھنی چاہئے تھی ،کیونکہ نماز میں دعا، ثناء اور تسبیحات وغیرہ میں اصل یہ ہے کہ انکو آہستہ آواز سے پڑھا جائے ،اور بلند آواز سے پڑھنا خلاف سنت ہے،البتہ نماز ہو جائے گی اور سجدہ سہو بھی واجب نہ ہو گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے