نماز میں پیشاب کا قطرہ نکلنا محسوس ہو تو نماز کا حکم؟

سوال: مجھے نماز میں محسوس ہوتا ہے کہ  پیشاب کے قطرے آ رہے ہیں لیکن حقیقت میں کچھ نہیں ہوتا اور جگہ خشک ہوتی ہے، اب میرے لیے کیا حکم ہے؟

جواب: جب کبھی نمازمیں قطرہ محسوس ہو،کنفرم نہ ہوتونمازجاری رکھیں،اس کے بعدچیک کریں اگرپیشاب کااثرنہ ہوتونمازدرست ہوگئی اوراگرثابت ہوکہ نمازکے دوران پیشاب نکلاتھاتونمازٹوٹ گئی ،دوبارہ وضوکرکے،پاک کپڑوں میں  نمازاداکریں۔اوراگراس طرح کاوسوسہ باربارآتاہے، تواس سے بچنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ وُضو کے بعد اپنے پاجامے یا شلوار کی رُومالی(یعنی شرمگاہ کے قریبی کپڑے)پر پانی چھڑک لیں ،پھر اگر قطرے کاوسوسہ ہو تو  یہ خیال کریں  کہ جوپانی چِھڑکا تھا،یہ اُس کا اثر ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

صاحب ترتیب نے قضا نماز سے پہلے بھولے سے وقتی نماز پڑھ لی تو؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے