نماز میں جان بوجھ کرخلافِ ترتیب سورتیں پڑھنے کا حکم

سوال:  فرض نماز کی پہلی رکعت میں فاتحہ کے ساتھ ایک سورت پڑھی  اور دوسری رکعت میں اس سے پہلے والی سورت پڑھی ، تو کیا نماز ہوجائے گی؟

جواب:   نما زمیں سورتوں کو جان بوجھ کر خلاف ِ ترتیب پڑھنا مکروہ تحریمی ہے اور ایسا کرنے والا گناہگارہے البتہ اس بنیاد پر نماز واجب الاعادہ نہیں ہوگی ۔

   فتاوی رضویہ میں ہے :”ترتیب الٹنے سے نماز کا اعادہ واجب ہو نہ سجدہ سہو آئے ہاں یہ فعل ناجائز ہے اگر قصدا کرے گنہگار ہوگا ورنہ نہیں“(فتاوی رضویہ ،جلد:7،صفحہ :358،مطبوعہ رضافاؤنڈیشن )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے