سوال: نماز کے دوران ہنسنے سے نماز ٹوٹ جائے گی؟
جواب: حکم شرعی یہ ہے کہ رکوع و سجود والی نماز جیسے پانچ وقت کی نماز اور جمعہ و عیدین وغیرہ میں بالغ اگر قہقہہ لگائے یعنی اتنی آواز سے ہنسے کہ دوسرے بھی اس کی آواز سن سکتے ہوں ، تو نماز بھی ٹوٹ جائے گی اور وضو بھی ٹوٹ جائے گا اور اگر اتنی آواز سے ہنسے کہ صرف اپنے کانوں تک آواز آئے ، تو نماز ٹوٹ جائے گی ، وضو نہیں ٹوٹے گا اور اگر صرف مسکرائے یعنی اتنی آواز نہ نکلے کہ جو اپنے کانوں تک آ سکتی ہو ، تو نہ نماز ٹوٹے گی اور نہ وضو ٹوٹے گا ۔ البتہ! نمازِ جنازہ میں قہقہہ لگانے اور ہنسنے دونوں سے وضو نہیں ٹوٹتا لیکن دونوں صورتوں میں نماز ٹوٹ جاتی ہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم