نماز میں چھینک اور جماہی کی وجہ سے تاخیر ہوئی تو سجدہ سہو کا حکم

سوال: اگر نماز میں جماہی،ڈکار،کھانسی  یا چھینک آنے کی وجہ سے ،تین بار سبحان اللہ  کی مقدار یا اس سے زیادہ وقت رُکا جائے  تو کیا اس سے سجدہ سہو لازم ہوگا یا نہیں؟

جواب:   اگر نماز میں جماہی ،ڈکار،کھانسی  یا چھینک  آنے  کےسبب،تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کی مقدار یا اس سے زیادہ ، قراءت یا تشہد وغیرہ میں سکوت ہوجائے یا فرض و واجب کی ادائیگی میں تاخیر ہوجائے،تواس سے نماز پر کچھ اثر نہیں پڑتا،اور  ایسی صورت میں سجدۂ سہو بھی لازم نہیں  ہوگا۔ البتہ نماز  میں جماہی یا کھانسی وغیرہ آئے تو اُسے حتی الامکان روکنا مستحب ہے،لہذا کوشش کرکے جہاں تک ہوسکے اُسے روکے،نہ رُکے اور اس کے سبب تین بار سبحان اللہ کے بقدر یا اس سے زیادہ  وقفہ ہوجائے تو شرعاًکچھ حرج نہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے