سوال: اگر کوئی نمازمیں اپنی عادت کی وجہ سے بھول کر انگلیاں چٹخادے تو نماز کا کیاحکم ہے؟
جواب: نماز میں انگلیاں چٹخانا مکروہ تحریمی ہے ۔جس نماز میں ایسا عمل کیاگیا،اسے دوبارہ پڑھنا واجب ہے۔اب یہ عمل خواہ عادت کی وجہ سے کیایابغیرعادت کیا،دونوں صورتوں میں نمازدوبارہ پڑھناضروری ہے ۔
فتاوی فقیہِ ملت میں ہے:”نماز میں انگلیاں چٹکانا بھی مکروہ تحریمی ہے۔ حدیث شریف میں ہے:”لا تفرقع اصابعک وانت فی الصلاۃ۔”یعنی جب تم نماز کی حالت میں ہو تو انگلیاں نہ چٹکاؤ(سنن ابن ماجہ)۔۔۔۔اور جن صورتوں میں نماز مکروہ تحریمی ہوتی ہے ،ان نمازوں کا دہرانا واجب ہوتا ہے۔“(فتاوی فقیہ ملت، جلد1،صفحہ 183،شبیر برادرز، لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم