نماز میں التحیات کو 2 بار پڑھنے کا حکم

سوال:  فرض  نماز میں تشہد کے اندرمکمل   التحیات کو دو مرتبہ پڑھ لیا، تو  نماز کا کیا حکم ہو گا؟   اس کی درج ذیل صورتیں ہیں:

 جواب:   (1) فرض، واجب اور سنن مؤکدہ  کےقعدہ اولیٰ میں تشہد پڑھ لینے کے بعد دوبارہ تشہد پڑھا، تو قیام میں تاخیر ہونے کی وجہ سے ترک واجب لازم آئے گا اور ایسا بھولے سے ہوا، تو سجدہ سہو لازم ہو گا، لیکن اگر جان بوجھ کر ایسا کیا، تو سجدہ سہو کافی نہیں ہو گا، بلکہ  نماز واجب  الاعادہ ہو گی  اور اس صورت میں توبہ بھی لازم ہو گی۔

   (2) فرض، واجب اور سنن مؤکدہ وغیرموکدہ اورنوافل  کےقعدہ اخیرہ میں یاسنن غیرموکدہ اورنوافل کے قعدہ اولی میں   تشہد کا تکرار واقع ہو، تو اس کی وجہ سے ترکِ واجب لازم نہیں آتا، لہٰذا سجدہ سہو یا اعادے وغیرہ کا حکم نہیں ہو گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے