الرجی کی وجہ سے نماز میں بار بار رومال استعمال کرنا یاخارش کرنا

سوال:  کسی شخص کو الرجی ہو اور نزلے کی وجہ سے رومال استعمال کرنا پڑتا ہو، تو کیا  نماز میں رومال استعمال کر سکتا ہے؟

جواب:  اگر رومال استعمال کرنے میں عملِ کثیر کا ارتکاب کیا، تو نماز ہی فاسد ہو جائے گی ، اس میں دو یا تین بار کرنا ضروری نہیں البتہ اگر عملِ قلیل کے ساتھ استعمال کیا تو ایک رکن میں صرف دو بار تک کی اجازت ہے ، تیسری بار میں نماز ٹوٹ جائے گی۔

   عملِ کثیر کا معنی یہ ہے کہ ایسا کام کیا جس کو دور سے دیکھنے والا یہ سمجھے کہ ایسا عمل کرنے والا نماز میں نہیں ہے  نیز وہ کام نہ تو اعمالِ نماز سے ہو اور نہ ہی اصلاحِ نماز کے لیے کیا گیا ہو۔ اگردیکھنے والے کو شک ہو کہ نماز میں ہے یا نہیں تو ایسا عمل ، عملِ قلیل ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے