نماز میں رکوع یا سجدہ کی تسبیح ایک بار پڑھنے کی عادت بنانا کیسا ؟

سوال:  رکوع یا سجود کی تسبیحات ایک ایک بار پڑھنے کی عادت بنا لی تو کیا حکم ہے؟

جواب:  بلاضرورت تین تسبیح سے کم  پڑھنامکروہِ تنزیہی ہےیعنی ناپسندیدہ عمل ہے۔اس کی عادت بنانا اگرچہ گناہ نہیں لیکن بلاوجہ اس کی عادت نہیں بنانی چاہیے۔

     بہار شریعت میں مکروہات تنزیہیہ بیان کرتےہوئے صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:”سجدہ یا رکوع میں بلا ضرورت تین تسبیح سے کم کہنا۔“ (بہار شریعت، جلد1، صفحہ630، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کراچی)

     اور مکروہِ تنزیہی کا حکم بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ” مکروہ تنزیہی: جس کا کرنا شرع کو پسند نہیں مگر نہ اس حد تک کہ اس پر وعید عذاب فرمائے ۔یہ سنّتِ غیر مؤکدہ کے مقابل ہے۔ “ (بہار شریعت، جلد1، صفحہ284، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے