نماز میں پیچھے سے دونوں ہاتھوں سے کپڑا چھڑانا کیسا؟

سوال:  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا نماز میں دونوں ہاتھوں سے پیچھے سے کپڑا چھڑا سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب:  رکوع سے اٹھنے کے بعد یا سجدہ سے قیام کی طرف آنے کے بعد کبھی کبھار کپڑا جسم سے چپک جاتا ہے تو اسے عملِ قلیل کے ذریعہ  چھڑانے میں کوئی حرج نہیں کہ یہ عمل مفید ہےاورایک ہاتھ سے بآسانی ہوسکتا ہے۔اس لئے اس میں دونوں ہاتھوں کا استعمال نہ کیا جائے کہ ضرورت ایک ہاتھ سے بھی پوری ہوجاتی ہے۔اس موقع پر دوسرے ہاتھ کو بھی استعمال کرنا بے فائدہ ہوگا اور نماز میں عمل ِقلیل غیر ِمفید کا ارتکاب کرنا مکروہِ تنزیہی ہے یعنی نماز ہوجائے گی،اعادہ بھی لازم نہیں ہوگا ،مگرناپسندیدہ ہے۔

       یاد رہے کہ اگر ایک ہاتھ یا  دونوں ہاتھوں کا استعمال اس انداز سے کیا کہ دو ر سے کوئی دیکھے تو اس کاظن غالب یہی ہو کہ یہ نماز میں نہیں ہے تویہ صورت  عملِ کثیرہوگی جس کی بناء پر نماز ہی فاسد ہوجائے گی ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے