نماز کی حالت میں کھانے کی چیز نگلنے کا حکم

سوال:  نماز کے دوران اگر کوئی کھانے کاذرہ  وغیرہ منہ میں آجائے تو اسے نگل سکتے ہیں ؟

جواب:  نماز کے دوران منہ کے باہر سے کچھ کھانا اگرچہ وہ کتنا ہی کم ہو یہاں تک کہ تِل بھی،نماز کو توڑ دیتا  ہے اور اگر نماز شروع کرنے سے پہلے ہی منہ میں کچھ رہ گیا تھا ،تو اسے بھی دورانِ نماز نگلنا منع ہے۔ اگر اسے نگل لیا تو اس کے چنے سے کم  ہونے کی صورت میں نماز نہیں ٹوٹے گی  مگر ایسا کرنا مکروہ ہے اور اگر چنے برابر یا اس سے زیادہ ہو تو نماز ٹوٹ جائے گی۔

    بہار شریعت میں ہے:”نماز کے اندر کھانا پینا مطلقاً نماز کو فاسد کر دیتا ہے، قصداً ہو یا بھول کر، تھوڑا ہو یا زیادہ، یہاں تک کہ اگر تل بغير چبائے نگل لیا یا کوئی قطرہ اُس کے مونھ میں گرا اور اس نے نگل لیا، نماز جاتی رہی۔دانتوں کے اندر کھانے کی کوئی چیز رہ گئی تھی اس کو نگل گیا، اگر چنے سے کم ہے نماز فاسد نہ ہوئی مکروہ ہوئی اور چنے برابر ہے تو فاسد ہوگئی۔‘‘(بہار شریعت،جلد1،صفحہ610،مکتبۃ المدینہ،کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے