نماز کے بعد تسبیح ،تحمید اور تکبیر پڑھنا

سوال: کیا نماز کے بعد سبحان اللہ، الحمد للہ ، اللہ اکبر پڑھنا بھی ثابت ہے؟

جواب: صحیح مسلم میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:”معقبات لا يخيب قائلهن  أو فاعلهن  دبر كل صلاة مكتوبة، ثلاث وثلاثون تسبيحة، وثلاث وثلاثون تحميدة، وأربع وثلاثون تكبيرة“ترجمہ:ہر فرض نماز کے بعد پڑھے جانے والے کچھ کلمات ایسے ہیں کہ ان کا پڑھنےوالا کبھی نامراد نہیں ہوتا ، 33 بار سبحان اللہ ،33 بار الحمد اللہ اور 34 بار اللہ اکبر۔ (صحیح مسلم، کتاب المساجد، باب استحباب الذکر بعد الصلاۃ، جلد1، صفحہ418، مطبوعہ بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

صاحب ترتیب نے قضا نماز سے پہلے بھولے سے وقتی نماز پڑھ لی تو؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے