نمازکاوقت شروع ہونے سے پہلے اذان دینا

سوال:  کیا اذان وقت سے پہلے دے سکتے ہیں ، مثلا عشا کا وقت 9:30پر شروع ہوتا ہو ، تو کیا 9:25پر اذان دے سکتے ہیں ؟بالخصوص رمضان المبارک کے مہینے میں ؟

جواب:  نماز كا وقت شروع ہونے سے پہلے اذان نہیں دی جا سکتی ، اگر دی گئی ، تو اذان نہیں ہو گی ۔ یہاں تک کہ اگر اذان کے دوران وقت شروع ہوا ، تب بھی اذان نہیں ہو گی ۔ لہٰذا نماز کا وقت شروع ہونے کے بعد اذان دی جائے ۔

بہار شریعت  میں ہے : ”وقت ہونے کے بعد اَذان کہی جائے، قبل از وقت کہی گئی يا وقت ہونے سے پہلے شروع ہوئی اور اَثنائے اَذان میں وقت آگیا، تو اعادہ کی جائے۔“(بہارشریعت، جلد1، حصہ3، صفحہ465،مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے