نمازاوابین کی ہررکعت میں تین بارسورہ اخلاص

سوال:  نماز  اوابین میں  سورہ فاتحہ کے بعد ہررکعت میں   تین  تین  بار سورہ اخلاص پڑھ سکتے  ہیں یا نہیں؟

جواب:  فرائض کی   دو  رکعتوں میں  ایک سورت کی تکرار  اور  اسی طرح ایک  رکعت میں ایک سورت  کی تکرار مکرو ہ ہے، لیکن نوافل میں مکروہ نہیں ،چونکہ اوبین  بھی نوافل ہیں  اس لیے اوابین کی دونوں رکعتوں میں  فاتحہ کے  بعد   تین تین بار سورۃ اخلاص  پڑھ سکتے  ہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے