نماز اوابین کی ادائیگی کا طریقۂ کار

سوال:   کیافرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ مغرب کی نمازکے بعد 2 سنتیں اور نفل پڑھنے سے صلوۃ الاوابین والا مستحب ادا ہوجائے گایادو سنتوں کے بعد الگ سےچھ نفل پڑھنے ہوں گے ؟

جواب:   مغرب کے فرضوں کے بعد کی دو سنت اور چار نفل کے مجموعہ کا نام صلوۃ الاوابین ہے ، لہٰذا اگر کسی نے مغرب کی نماز کے بعد دو سنتیں اور چار نفل پڑھے ، تو اس کا صلوۃالاوابین والا مستحب ادا ہوجائے گا ، ہاں صرف دو سنتوں اور دو نفل سے نماز اوابین ادا نہیں ہوگی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے