سوال: نفل نماز میں سجدہ کی حالت میں یا دو سجدوں کے درمیان اردو و عربی میں دعا مانگنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: نماز کے دوران اردو میں دعا مانگنا جائز نہیں ہے اور اردو میں دعا مانگنے سے نماز فاسد ہوجائے گی خواہ نماز فرض ہو یا نفل البتہ فرض نماز میں امام و مقتدی اور اکیلے نمازپڑھنے والے کے لیے دو نوں سجدوں کے درمیان دعائیہ الفاظ ’’اللھم اغفرلی ‘‘ کہنا مستحب ہے اور زیادہ طویل دعا کرنا مکروہ ہے۔ جب کوئی شخص اکیلے نفل نماز پڑھ رہا ہو تو اس کے لیے دو سجدوں کے درمیان مطلقاً عربی میں دعا کرنا جائز ہے چاہے وہ دعا قدرے طویل ہو۔
فتاوی رضویہ میں ہے :’’اللھم اغفرلی کہنا امام و مقتدی و منفرد سب کو مستحب ہے اور زیادہ طویل دعا سب کو مکروہ ہاں منفرد کو نوافل میں مضائقہ نہیں۔ ‘‘(فتاوی رضویہ ،جلد:6،صفحہ:182، رضا فاؤنڈیشن، لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم