میت کا کھانا تیجہ، دسواں ،چالیسواں یہ کیسا ہے؟

سوال: میت کا کھانا تیجہ، دسواں ،چالیسواں یہ کیسا ہے؟

جواب: میت کے گھرتین دن تک ہمارے ہاں جوبطورِضیافت کے کھانا پکایاجاتا ہے اس کااغنیاء کوکھانا،ناجائزہے کہ دعوت خوشی میں ہوتی ہے جبکہ یہ غم کا موقع ہے ،فقراء کے کھانے میں حرج نہیں البتہ اس میں بھی دعوت کے اہتمام سے بچنا ضروری ہے ۔

ساتویں ، دسویں،چالیسویں اوربرسی وغیرہ پر میت کے ایصال ثواب کے لیے جو کھانا پکایا جاتا ہے  اس سے بھی  اگرچہ غنی کو بچنا چاہئے، لیکن اس کا کھانا غنی و فقیر دونوں کے لئے جائز ہے ۔

فقیروں میں تقسیم کرنے کے طور پرایصال ثواب کیلئے کھانا بنوانے میں بھی اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ کوئی بالغ شخص اپنے مال سے بنوائے  میت کے مال سے ورثاء کی اجازت کے بغیر بنواناجائز نہیں نیز ورثاء کی اجازت بھی اسی وقت معتبر ہوگی جبکہ تمام ورثاء بالغ ہوں ورنہ اگرکوئی نابالغ وارث ہے تو اسکے حصہ میں اجازت معتبر نہ ہوگی۔

یہاں  امام صاحب کی داڑھی چھوٹی ہے توکیا یہاں  اب  جمعہ کی بجائے ظہر کی نماز پڑھی جائے گی ؟

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے