مشدد حرف پر تشدید نہ پڑھی تو نماز کا کیا حکم ہے ؟

سوال: سورۂ فاتحہ میں” ایاک نعبد” پڑھتے وقت اگر” ایاک” کے یاء کو مخفف یعنی بغیر تشدید کے پڑھا ، تو کیا نماز ہو جائے گی؟

 جواب: سورۂ فاتحہ میں” ایاک نعبد” پڑھتے وقت اگر” ایاک” کے یاء کو مخفف یعنی بغیر تشدید کے پڑھا تو اس صورت میں نماز درست ہو گئی کیونکہ اعرابی غلطی سے اگر معنی نہ بگڑیں ، تو نماز ہو جاتی ہے ۔

   بہار شریعت میں ہے : ”اعرابی غلطیاں اگر ایسی ہوں ، جن سے معنی نہ بگڑتے ہوں ، تو مفسد نہیں ۔۔۔ تشدید کو تخفيف پڑھا جیسے (اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ) میں ی پر تشدید نہ پڑھی، (اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ) میں ب پر تشدید نہ پڑھی، (قُتِّلُوْا تَقْتِیْلاً) میں ت پر تشدید نہ پڑھی، نماز ہو گئی۔“ (بہارِ شریعت ، حصہ3 ، ج1 ، ص554 ، مکتبۃ المدینہ ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے