سوال: مصلیٰ تھوڑا موٹا ہو مگر زمین کی سختی محسوس ہوتی ہے تو سجدہ ہو جائے گا؟
جواب: اگرپیشانی اچھی طرح جم گئی کہ مزید دبانے سے نہ دبے تو سجدہ ہوجائے گا۔
بہارشریعت میں ہے:”کسی نرم چیز مثلاگھاس، روئی، قالین وغیرہا پر سجدہ کیا، تو اگر پیشانی جم گئی یعنی اتنی دبی کہ اب دبانے سے نہ دبے، تو جائز ہے، ورنہ نہیں۔ (عالمگیری) بعض جگہ جاڑوں میں مسجد میں پیال بچھاتے ہیں، ان لوگوں کو سجدہ کرنے میں اس کا لحاظ بہت ضروری ہے کہ اگر پیشانی خوب نہ دبی، تو نماز ہی نہ ہوئی اور ناک ہڈی تک نہ دبی، تو مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوئی۔“(بھارشریعت،جلد1،حصہ3،صفحہ514،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم