سوال:مسافرکے لئے قربانی کے عدمِ وجوب کے لئے کتنی مسافت ضروری ہے؟
جواب:سفرکی مسافت ساڑھے ستاون میل یعنی92 کلومیٹرہوتووہ شرعاًمسافرہوگا ۔
مسافتِ سفرکے بارے میں فتاوی رضویہ میں ہے:
’’شرعاًمسافروہ شخص ہے جوساڑھے 57میل(تقریبا92کلومیٹر)کے فاصلے تک جانے کے ارادے سے اپنے مقام اقامت مثلاشہریاگاؤں سے باہرہوگیاہو۔
(فتاوی رضویہ،ج8ص270)
بہارِ شریعت میں ہے:
’’کوس کااعتبارنہیں کہ کوس کہیں چھوٹے ہوتے ہیں کہیں بڑے بلکہ اعتبارتین منزلوں کاہے اورخشکی میں میل کے حساب سے اس کی مقدار57 3/8میل ہے۔
( بہار شریعت ،ج1 حصہ4 ص44)
(قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی)