مقتدی تشہدیادعائےقنوت نہ پڑھے،تواس کی نمازکاحکم

سوال:  اگرمقتدی تشہدیادعائےقنوت نہ پڑھے،تواس کی نمازہوجائےگی؟

جواب:  اگر مقتدی سہواًکوئی واجب چھوڑدے،مثلاًتشہدپڑھنابھول جائے،یادعائےقنوت  بالکل نہ پڑھے،تواس صورت میں مقتدی پرسجدہ سہووغیرہ کچھ لازم نہیں ہوگا،کہ امام کی اقتداء میں مقتدی کاسہومعاف ہے۔البتہ اگرمقتدی قصداًکوئی واجب ترک کرے، تواس صورت میں اس کی نمازواجب الاعادہ ہوگی،یعنی امام کےنمازمکمل کرنے کے بعد، واجب الاعادہ کی نیت سے مقتدی کووہ نمازلوٹانی ہوگی۔

   یادرہے!اگرمقتدی مکمل دعائےقنوت نہ پڑھے،لیکن کچھ حصہ دعائے قنوت کاپڑھ لے، یاپھرمشہوردعائےقنوت کےعلاوہ کوئی اوردعائےماثورہ پڑھ لے،تواس صورت میں اس کاواجب اداہوجائےگا،کہ وترمیں مشہوردعائےقنوت (اللھم انانستعینک ۔الخ )ہی پڑھنا،واجب نہیں ہے،بلکہ دیگردعائیں بھی پڑھ سکتےہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے